چشتیاں،دو نوجوانوں نے بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشی کر لی

منگل 13 نومبر 2018 19:06

چشتیاں۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) چشتیاں کے دو نوجوانوں نے بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشی کر لی، تفصیلات کے مطابق ناصر آباد کا ایک بے روزگار نوجوان اللہ دتہ نے بیمار ماں کے علاج معالجہ،تین بہنوں اور چھوٹے بھائی کے اخراجات سے تنگ آکر خودکشی کر لی جبکہ دوسرے واقعہ میںچک 4 فورڈ کے نوجوان سیف اللہ نے باپ سے پیسے مانگنے کے تنازعہ پر زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کر لیا،پولیس نے ورثاء کی درخواست پر دونوں واقعات کو اتفاقیہ حادثات قرار دیدیا۔

متعلقہ عنوان :