ایل ڈی اے کا غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، پانچ عمارتیں مسمار

منگل 13 نومبر 2018 22:39

ایل ڈی اے کا غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، پانچ عمارتیں مسمار
لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے جوہر ٹائون اور گلشن مصطفی میںغیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کرکے پانچ عمارتیں مسمار کردیں، پلاٹ نمبر39 بلاک سی ون جوہر ٹائون پر قائم غیر قانونی دکانیں اور پلاٹ نمبر58 اور پلاٹ نمبر59 بلاک آر جوہر ٹائون پر قائم ریسٹورنٹ مسمار کر دیا، پلاٹ نمبر7 اے بلاک سی ٹو گلشن مصطفی پر قائم عمارت کی بنیادیں ، پلاٹ نمبر14 اے گلشن مصطفی پرقائم چار دیواری، گلشن مصطفی میں ریسٹورنٹ کیلئے بنایا گیا آئرن شیڈ مسمار کر دیا اور ثمن زار میں زیرتعمیر عمارت کی بنیادیں مسما ر کردیں۔

متعلقہ عنوان :