نئے دلائی لامہ کے انتخاب پر غور و فکر جلد شروع ہو گا، دلائی لاما

بدھ 14 نومبر 2018 10:40

تبت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) تبت کے روحانی پیشوا دلائی لاما نے کہا ہے کہ رواں ماہ اعلی مراتب کے حامل راہبوں کے اجلاس میں ان کے جانشیں کے انتخاب پر گفت و شنید کا آغاز جلدکیا جائے گا۔ ٹوکیومیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 83 سالہ دلائی لاما نے کہا کہ ان کے جانشین کے تقرر کے لئے جلد ایک اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اس بات پر غورکیا جائے گا کہ اعلیٰ مراتب کے راہبوں میں سے کسی کو منتخب کیا جا سکتا ہے یا پھر ان کی زندگی میں کسی کو نامزد کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اشارتاً کہا کہ ان کے انتقال کے بعد ان کی جانشینی کے لئے روایتی طریقہ اپنانے کے قطعی ضرورت نہیں۔دلائی لاما نے کہا کہ اعلیٰ مراتب کے راہب بھارت میں شروع ہونے والے اجلاس میں اس معاملے پر غور و خوض کریں گے۔

متعلقہ عنوان :