شمالی کوریا کی میزائل سائیٹس پرانی ہیں، ٹرمپ

رپورٹ میں شمالی کوریا کی جن میزائل تنصیبات کا ذکر ہے وہ پرانی ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی نئی نہیں ،گفتگو

بدھ 14 نومبر 2018 14:43

شمالی کوریا کی میزائل سائیٹس پرانی ہیں، ٹرمپ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کے حوالے سے سامنے آنے والی ایک تازہ رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ رپورٹ میں شمالی کوریا کی جن میزائل تنصیبات کا ذکر ہے وہ پرانی ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی نئی نہیں جبکہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ میزائل سائٹس نئی ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے میزائل پروگرام کے لیے بنائی گئی 20 تنصیبات کے بارے میں معلومات نہیں دی ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جن میزائل تنصیبات کا تذکرہ ہو رہا ہے ہمارے پاس ان کے بارے میں پوری معلومات ہیں۔ ان میں کوئی نئی نہیں اور نہ ہی کچھ غیر فطری ہو رہا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ اگر کوئی بھی پیش رفت ہوئی تو اس کے بارے میں سب سے پہلے میں تمہیں خبر دوں گا۔خیال رہے کہ رواں سال شمالی کوریا نے میزائل تجربات روک دیے تھے مگر امریکا اور جنوبی کوریا کے مذاکرات کاروں کو شمالی کوریا کئی ایک میزائل تنصیبات کے معائنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :