امریکی ریاست اوہائیو میں 8 افراد کے قاتل خاندان کو گرفتار کر لیا

بدھ 14 نومبر 2018 15:20

شکاگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) امریکی ریاست اوہائیو میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 8 افراد کے قاتل میاں بیوی اور بیٹوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پائیک کائونٹی شیرف چارلس ریڈر کے مطابق جارج ویگنر تھرڈ،انجیلا ویگنر اور ان کے دو بیٹوں ویگنر فورتھ اور ایڈورڈ کو 8 افراد کے قتل کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے،قتل ہونے والے افراد میں ایک ہی خاندان کی7 مرد وخواتین شامل ہیں۔

پولیس نے شکاگو میں بلائی جانے والی ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ قتل عام کی کارروائی اپریل2016 میں سینسیناٹی شہر سے 80 میل دور واقع دیہات پیبلز میں کی گئی جہاں وہ مقتولین کو پکنک منانے کے بہانے لے کر گئے تھے۔قتل کی واردات کے بعد پولیس کو دیہات کے تین مختلف گھروں سے روڈ خاندان کے سات افراد کی لاشیں ملی تھیں جن کے سر پر سائلینسرڈ پستول سے گولیاں ماری گئی تھیں جبکہ آٹھویں لاش جو کہ قتل ہونے والی ایک خاتون کا منگیتر تھا الگ جگہ سے ملی۔

(جاری ہے)

قتل ہونے والوں کی عمریں 16سی44 سال تھیں،پولیس نے بتایا کہ قتل کا محرک ایک بچے کی تحویل کا جھگڑا تھا۔پولیس نے بتایا کہ قاتلوں نے مردہ ماں کے قریب ایک نومولود،ایک چھے ماہ اور ایک 3 سالہ بچے کو زندہ چھوڑ دیا تھا جو پولیس نے تحویل میں لے لئے تھے۔پولیس نے مجرمین کو سیکیورٹی کیمروں اور سیل فونز کی معلومات کی مدد سے گرفتار کیا تاہم انھوں نے دونوں چیزوں کے ریکارڈز ضائع کرنے کی کوشش کی تھیں۔قتل کی واردات ماں اور باپ نے سرانجام دی جبکہ بیٹوں نے ان کی معاونت کی۔

متعلقہ عنوان :