مہران یونیورسٹی کے زیر اہمتام ’’ماحولیات، توانائی اور پائیدار ترقی‘‘ کے موضوع پر پانچویں عالمی کانفرنس کا انعقاد ، دنیابھر سے لگ بھگ 200 تحقیقی مقالے پیش کئے جائیں گے
بدھ 14 نومبر 2018 20:20
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ اس تین روزہ کانفرنس کے لئے پوری دنیا سے لگ بھگ 200 تحقیقی مقالے پیش ہونگے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی ماہرین ماحولیات اور توانائی کے اشوز کو کتنی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ دنیا تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور روایتی تدریسی اور تحقیقی شعبہ جات ختم ہو رہے ہیں اور نئے ابھر رہے ہیں ڈاکٹر اسلم عقیلی نے کہا کہ آگے چلل کر انجنئیرنگ کے شعبا جات سکڑ جائیں گے ماحولیات، توانائی اور ترقی کے مختلف تصورات اور مضاہر رونما ہونگے اور اکییڈیمیا کو اس کے لئے اب سے ہی آنکھیں کھولنی چاہییں ۔انہوں نے کہا کہ تحقیق ہر صورت میں ’’پر امید‘‘ ہونی چاہیے اور امید ہر گز نہیں چھوڑنی چاہیے انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے اختتام پر سفارشات ترتیب دی جائیں گی جو پالیسی ساز اداروں کو بھیجی جائیں گی --ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے حکومتی ادارے ماہرین کی تجاویزات اور مسئلوں کے حل کو اہمیت دیتے ہوئے انہیں لاگو کریں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیات کا معاملہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ موثر انداز میں ابھر کر سامنے آیا ہے اور پاکستان پانی، ماحولیات اور توانائی کے سنگین بحران سے گزر رہا ہے صنعتی اداروں اور تدریسی ماہرین اور محققین کو ملکر ان مسائل کا حل ڈھونڈنا پڑیگا۔ وکٹوریا یونیورسٹی میلبورن آسٹریلیا سے آئے ہوئے ڈاکٹر اختر نکلام نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ دنیا کو تیسری عالمی جنگ کا اگر خطرہ ہے تو وہ پانی، ماحولیات اور توانائی کے ایشو پر ہے اس حوالے سے اکیڈیمیا کا کردار اور بڑھ جاتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مسئلے کی ہیئیت تبدیل ہو رہی ہے اور اسی طرح سے تدریسی شعباجات کی اہمیت بھی تبدیل ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ذہین اسکالر یا فرد کو کوئی بھی نوکری تین سالوں سے زیادہ نہیں کرنی چاہیے اور ہر تین سالوں باد نوکری تبدیل کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں تبدیلی اب روز کا معمول ہے، اس لئے روایتی تدریسی شعباجات اور ماہرین مشکلات کا شکار ہیںیاد رہے اختر کلام نے کانفرنس میں اپنا ’’21ویں صدی میں سمارٹ پاور گرڈ‘‘ کے موضوع پر تحقیقی مقالہ پیش کیا اٹلی سے آئی ہوئی مس ارویا میرینی (Ms. Arvea Marieni) نے کہا کہ پلاسٹک کی بنی اشیا ترقی یافتہ ممالک میں رد ہو چکی ہیں، ان کے استعمال پر پابندی ہے پلاسٹک کی وجہ سے آلودگی میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ماحول متاثر ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ماحول کا سیدھا تعلق معاشیات سے ہے عالمی کانفرنس کے متعلق ڈاکٹر شاہین عزیز اور کانفرنس کے سیکریٹری ڈاکٹر شیراز نے تفصیلی آگہی دی۔ کانفرنس میں مختلف فیکلٹیز کے ڈین، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی، مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور اساتذہ نے بھرپور انداز میں شرکت کی جبکہ کانفرنس میں جنوبی کوریا، جرمنی، چین، امریکا سے ڈاکٹر تھانیش سلورتنم (Dr. Thinesh Selvartnam) اور ڈاکٹر ادیبا رحیم نے شرکت کی اس کہ علاوہ ملائیشیا، مصر، آسٹریلیا سے آئے ہوئے ڈاکٹر اختر کلام اور (Dr. Jennifer McKay) نے شرکت کی برطانیہ، ترکی اور آسٹریا سمیت مختلف ملکی و غیر ملکی ماہرین نے اپنے مقالے پیش کرنے کے لئے شرکت کی آخری دن پر مختلف ماہرین کو مختلف دورے کروائے جائیں گے یاد رہے کہ پانچویں عالمی کانفرنس میں کل 190مقالاجات موصول ہوئے جس میں سے 120 منظور کئے گئے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ نے تمام گروپس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا
-
کراچی میں میٹرک کے امتحانات میں بدنظمی عروج پر پہنچ گئی
-
کراچی میں میٹرک امتحانات، پرچہ لیک ہونے کی روایت تیسرے دن بھی برقرار
-
میٹرک کے امتحانات کا دوسرا روز، دسویں جماعت کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر آؤٹ
-
نوابشاہ میں دسویں جماعت کا مبینہ حل شدہ ریاضی کا پرچہ واٹس ایپ پر وائرل
-
لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع
-
کراچی میں میٹرک کے امتحانات، پہلا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل
-
تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ ون (فرسٹ ایئر)کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے،101451طلبا و طالبات حصہ لیں گے
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات، جعلی امیدوار پرچہ دیتے گرفتار ،مقدمہ درج
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.