راولپنڈی، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردی کے 6کیسوں کی سماعت ملتوی کردی

بدھ 14 نومبر 2018 22:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردی کے 6کیسوں کی سماعت ملتوی کر دی اورر ایک میں 3گواہوں کے بیان قلمبند کرلئے، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے تھانہ صدر اٹک میں درج ٹارگٹ کلنگ کے مقدمے میں ملوث ملزم پرویز کیس کی سماعت 15نومبر،تھانہ سی ٹی ڈی میں درج دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے مقدمے میں ملوث ملزم آصف مصطفی کیس کی سماعت 26نومبر تک ملتوی کر دی ، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عبدالرحیم نے تھانہ واہ کینٹ میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث ملزم علی خان کیس کی سماعت 26نومبر، تھانہ ریس کورس میں درج پولیس مقابلہ کے مقدمے میں ملوث ملزمان اشرف وغیرہ کیس کی سماعت 23نومبر، تھانہ نیوٹائون میں درج پولیس مقابلہ کے مقدمے میں ملوث ملزمان سامہ وغیرہ کیس کی سماعت 23نومبر جبکہ تھانہ نیوٹائون میں درج پولیس مقابلہ کے مقدمے میں ملوث ملزم واحد کیس میں 3گواہوں کے بیان قلمبند کرلئے اورسماعت 23نومبرتک ملتوی کر دی ہے۔