کراچی ، پریس کلب کے تقدس کو پامال کرنے کے واقعے کا وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لیا ہے، ناصر حسین شاہ

انکوائری کا حکم دیے دیا ہے،سندھ نے اس کا نوٹس لیا ہے پریس کلب ایک محترم ادارہ ہے اس کے تقدس کا پورے ملک میں احترام کیا جاتا ہے،صوبائی وزیر کی کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو

بدھ 14 نومبر 2018 23:33

کراچی ، پریس کلب کے تقدس کو پامال کرنے کے واقعے کا وزیر اعلیٰ سندھ نے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ کراچی پریس کلب میں سرکاری اہلکاروں کے گھسنے اور پریس کلب کے تقدس کو پامال کرنے کے واقعے کا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوٹس لیا ہے اور انکوائری کا حکم دیے دیا ہے، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے سیکریٹری داخلہ عبدالکبیرقاضی کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ نے اس کا نوٹس لیا ہے پریس کلب ایک محترم ادارہ ہے اس کے تقدس کا پورے ملک میں احترام کیا جاتا ہے سندھ میں ہماری حکومت ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے آپ کو یقین دہانی کرانے آئے ہیں تمام تحقیقات میرٹ پر ہوں گی پریس کلب داخلے کے معاملے کی علیحدہ سے انکوائری کرائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پریس کلب کو سپورٹ کیا ۔

(جاری ہے)

ہم اسے اپنا کلب سمجھتے ہیںآمریت کے دور میں بی بی یہاں قیام کرتی تھیںبلاول بھٹو جب چھوٹے تھے وہ بھی یہاں آتے تھے۔زیرحراست سینئر صحافی نصراللہ چوہدری کے معاملے پر صوبائی وزیر نے کہا کہ چہرے پر کپڑا ڈال کر لانے کی مذمت کرتے ہیں اس کی بھی تحقیقات کرائیں گے امید ہے آئندہ ایسے نہ ہو۔#