اس ہوٹل میں ٹھہرے والے اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ خصوصی ”انسٹا گرام سیٹرز“ کے حوالے کر کے آرام کرسکتے ہیں
امین اکبر بدھ 14 نومبر 2018 23:44
سوئیزر لینڈ کی ایک ہوٹل چین ابیس ہوٹلز نے ”ریلیکس وی پوسٹ“(Relax We Post) کے نام سے ایک نئی سروس متعارف کرائی ہے۔اس سروس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مہمان اپنے سوشل میڈیا کے جھنجھٹ ہوٹل ملازمین کے حوالے سے کر کے خود آرام کر سکتے ہیں۔ انسٹاگرام سیٹرز(Instagram sitters) کے نام سے یہ ملازمین آپ سے انسٹاگرام کی تفصیلات لے کر مسلسل تصاویر پوسٹ کرتے ہیں۔
یہ انسٹاگرام سیٹرز آپ کی ہدایات کےمطابق کمنٹس کے جوابات بھی دیتے ہیں۔(جاری ہے)
زیورچ اور جنیوا میں اس ہوٹل چین، ابیس، کے 17 ہوٹلز ہیں۔ ابیس نے انسٹاگرام کی 10 مشہور شخصیات کو بطور انسٹاگرام سیٹرز ہائر کیا ہے۔ یہ لوگ گیسٹ انسٹاگرام اکاونٹ سے لاگ ان ہو کر ہائی کوالٹی تصاویر اور سٹوریز پوسٹ کریں گے اور مہمانوں کی طرف سے کمنٹس کےجوابات بھی دیں گے۔ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مہمان ایسے ہوٹلوں کا انتخاب کرتے ہیں، جہاں سے وہ انسٹاگرام کے لیے بہتر تصاویر اور سٹوریز پوسٹ کر سکیں ۔
یہ سروس ابیس ہوٹل زیورچ یا جنیوا میں 3 نومبر سے 3 دسمبر تک مفت فراہم کی جائے گی۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.