ارجنٹائن میں قومی کفایت شعاری پر مبنی بجٹ کی منظوری

جمعرات 15 نومبر 2018 16:50

بیونس آئرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) ارجنٹائن کی سینیٹ نے قومی کفایت شعاری پر مبنی غیر مقبول بجٹ کی منظوری دیدی۔ارجنٹائن کو آئی ایم ایف کے 56 بلین ڈالر کے بیل آئوٹ پیکج کے حصول کے لئے سخت شرائط کا سامنا ہے جس کے لئے قومی کفایت شعاری پر مبنی بجٹ تشکیل دیا گیا۔

(جاری ہے)

12گھنٹے کی بحث کے بعد جمعرات کو سینیٹ میں آئندہ سال کے اس بجٹ کے مسودے کی منظوری دی گئی،ووٹنگ کے دوران بجٹ کے حق میں45 اور مخالفت میں24 ووٹ آئے۔

اجلاس کے دوران ارجنٹائنی سینیٹ کے باہر یونین اور سول گروپس بجٹ مخالف مطاہرے میں مصروف رہے۔ارجنٹائن میں افراط زر کی شرح ریکارڈ 40 فیصد پر آچکی ہے اور معشیت کساد بازاری کا شکار ہے۔نئے بجٹ میں شعبہ صحت،تعلیم،سائنس،ٹرانسپورٹیشن،بپلک ورکس اور کلچر سے کٹوتیاں کی سفارش کی گئی ہے۔گذشتہ سال ارجنٹائن کا بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 3.9 فیصد پر آ گئے ہیں۔