پرتگالی سفیر کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

جمعرات 15 نومبر 2018 18:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی اور کیموس انسٹی ٹیوٹ آف فار کو آپریشن اینڈ لینگوئج کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور کو فروغ دینے کیلئے معاہدہ طے پا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کے آفس کے کمیٹی روم میںکیا گیا ۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر ، پاکستان میں پرتگال کے سفیر ڈاکٹر جائیو پائولو سبیڈو کاسٹا ، ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، ڈائریکٹر ایلومنائی ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی ودیگر نے شرکت کی۔ ڈاکٹر سبیڈو نے پرتگالی و دیگر زبانوں کے فروغ کے لئے پنجاب یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا۔