Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ولید اقبال اور سیمی ایزدی کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

جمعرات 15 نومبر 2018 23:28

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ولید اقبال اور سیمی ایزدی کو سینیٹر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ولید اقبال اور سیمی ایزدی کو سینیٹرمنتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے نومنتخب سینیٹرز کے نام تہنیتی پیغام میں کہاہے کہ ولید اقبال اور سیمی ایزدی کی جیت سے ثابت ہوا پنجاب پی ٹی آئی کا گڑھ بن چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے سینیٹرز کا انتخاب وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے اورامید ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دونوں سینیٹرایوان بالا میں نمائندگی کا حق ادا کریں گی-

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات