دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

تصاویر میں دونوں بالی وڈ اسٹار رسومات کی ادائیگی کے دوران خاصے تفریحی موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں، سوشل میڈیا پر خوب چرچے

muhammad ali محمد علی جمعرات 15 نومبر 2018 21:06

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تصاویر سامنے آگئیں
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2018ء) دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تصاویر سامنے آگئیں، تصاویر میں دونوں بالی وڈ اسٹار رسومات کی ادائیگی کے دوران خاصے تفریحی موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں، سوشل میڈیا پر خوب چرچے۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کی اداکارہ دپیکا پڈوکون اور ان کے محبوب اداکار رنویرسنگھ کی محبت تکمیل پا گئی ہے۔

بالے وڈ کے دونوں ستارے گزشتہ روز اٹلی میں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے تھے۔ تاہم شادی ہونے کے ایک روز بعد تک شادی کی کوئی بھی تصویر منظر عام پر نہیں آسکی تھی۔ شادی کی تصاویر سامنے نہ آنے کے باعث دونوں سٹارز کے مداح شدید مایوسی اور اضطراب کا شکار دکھائی دیے۔ تاہم اب دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنے مداحوں کا صبر آزما انتطار بالاآخر ختم کروا ہی دیا ہے۔

(جاری ہے)

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تصاویر سامنے آگئی ہیں۔ دپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام جبکہ رنویر سنگھ کے فیس بیک کے اکاونٹ پر شادی کی تصاویر جاری کی ہیں۔ فی الحال شادی کی 2 ہی ایسی تصاویر جاری کی گئی ہیں جس میں دونوں فنکار خاصے خوش ہیں اور تفریحی موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔


اس سے قبل دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی سے کچھ اور تصاویر بھی منظر عام پر آئی تھیں جن میں رنویرسنگھ کو تو دولہا بنے دیکھا جا سکتا تھا تاہم دیپیکا کی حقیقی زندگی میں دلہن بننے کی تصویر سامنے نہیں آئی تھی۔



جبکہ شادی میں شرکت کیلئے آنے والے مہمانوں کی بھی کچھ تصاویر جاری کی گئی تھیں۔ یہ تصاویر گزشتہ روز ہی جاری کر دی گئی تھیں۔




واضح رہے دپیکاپڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تقریب اٹلی میں ہوئی۔ دپیکا پڈوکون نے شادی میں سنہری، لال اور سفیدرنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

تقریب میں دونوں اداکاروں کےاہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ دپیکا اور رنویر کی اٹلی میں شادی کے لئے سکیورٹی انتظامات پر ایک کروڑ روپے خرچہ آیا ہے جبکہ بھارتی جوڑے نے شادی کے مقام کی نگرانی کے لئے بحری جہاز اور کشتیاں بھی کرائے پر لیں۔ مہمانوں کو تقریب میں آنے کے لیے خصوصی رسٹ بینڈ پہننے پڑے اور ان کے فونز پر کیو آر کوڈز اسکین کرائے گئے۔ رنویر اور دپیکا نے اس موقع پر مہمانوں کے لیے ایک منشن کے 75 کمرے بک کرائے اور اس کا کرایہ ایک کروڑ 73 لاکھ بھارتی روپے ادا کیا۔ یہ جوڑا اب 18 نومبر کو بھارت واپس آئے گا جہاں 21 نومبر کو بنگلور میں شادی کی دعوت ہوگی جبکہ 28 نومبر کو ممبئی میں بالی وڈ اداکاروں کے لیے بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔