وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا برداشت اوررواداری کے فروغ کے عالمی دن پر پیغام

جمعرات 15 نومبر 2018 23:41

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا برداشت اوررواداری کے فروغ کے عالمی ..
لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ رواداری اور برداشت کے جذبات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے کیونکہ معاشرے میں عدم برداشت کے رویوں کے باعث بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔ رواداری اور تحمل و برداشت کے جذبات کو فروغ دے کر پرامن معاشرہ تشکیل دیاجاسکتا ہے۔وزیراعلیٰ نے برداشت اور رواداری کے فروغ کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ دین اسلام امن و سلامتی اور عدل وانصاف کا دین ہے اور دین اسلام رواداری اور تحمل و برداشت کے رویوں کو فروغ دینے پر زوردیتا ہے۔

انہوںنے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بین المسالک وبین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے جس سے تحمل اور برداشت کے جذبات پروان چڑھیںگے کیونکہ تحمل و برداشت اور رواداری کے جذبات کے فروغ کی جتنی ضرورت آج ہے، پہلے کبھی نہ تھی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ تعلیمی ادارے،جامعات اور دینی مدارس ،برداشت اورتحمل کے رجحان کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انتہا پسند ی کے مکمل خاتمے کے لئے اعتدال اور میانہ روی کی تعلیمات کو فروغ دینا ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ یہ دن منانے کا بنیادی مقصد معاشرے میں برداشت، رواداری اورصبر و تحمل کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوںنے کہا کہ آج کے دن ہمیں ہر قسم کے تعصب کو ختم کرنے اور برداشت و رواداری کو فروغ دینے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کااظہار کرناہے۔

متعلقہ عنوان :