جاپان کے میوزیم میں2 سال سے داخل ہونے کی ناکام کوششیں کرنے والی بلیان انٹرنیٹ سٹار بن گئیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 15 نومبر 2018 23:52

جاپان کے میوزیم میں2 سال سے  داخل ہونے کی ناکام کوششیں کرنے والی بلیان ..

ہیروشیما، جاپان کے ایک آرٹ میوزیم میں دو بلیاں دو سال سے داخل ہونے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔ حال ہی میں  یہ بلیاں انٹرنیٹ وائرل ہو گئیں ہیں۔  یہ بلیاں ہفتے میں کئی بار میوزیم کے دروازے کے  ساتھ کھڑے سیکورٹی گارڈ کے پاس سے گزر کر اندر جانے کی کوشش کرتی ہیں لیکن  سیکورٹی گارڈ انہیں باہر کا رستہ دکھا دیتا ہے۔ بلیوں کی مستقل مزاجی کے باعث انٹرنیٹ لاکھوں  صارفین انہیں پسند کرنے لگے ہیں۔


بلیوں اور سیکورٹی گارڈ کے بیچ یہ کھیل 2016 میں شروع ہوا تھا۔ اس وقت ہیروشیما کے اونومیچی سٹی میوزیم میں کیٹس کے نام سے ایک تصویری نمائش ہوئی تھی۔اس نمائش میں گلیوں میں گھومنے والی  آوارہ بلیوں کی  تصویریں رکھی گئی تھیں۔ نمائش میں  انسانی مہمانوں کےساتھ  ایک کالی بلی نے  بھی اندر داخل ہونے کی کوشش کی  لیکن چوکس سیکورٹی گارڈ  نے بلی کو دیکھ کر اسے بھگا دیا۔

(جاری ہے)

یہ منظر ایک ٹوئٹر صارفین نے  فلمایا۔ ان تصاویر کو ٹوئٹر پر ہزاروں لائکس ملے۔اس کے بعد یہ بلی  ہفتے میں کئی دفعہ میوزیم آکر اندر جانے کی کوشش کرتی لیکن  سیکورٹی گارڈ اسے واپس بھیج دیتا۔  ایک سال بعد کالی بلی ایک اورسرخ  بلی کو بھی ساتھ لانے لگی۔
سیکورٹی گارڈ کے مطابق پہلے تو کالی بلی خود اندر جانے کی کوشش کرتی تھی لیکن تقریباً ایک سال بعد یہ  سرخ بلی کو بھی ساتھ لانے لگی۔

اس کے بعد تو ان دونوں بلیوں کو ہفتے میں دو یا تین  بار بھگانا ہی پڑتا ۔
دونوں بلیوں اور سیکورٹی گارڈ کی یہ جنگ ٹؤئٹر صارفین میں کافی مقبول ہو چکی ہے۔ صارفین بھی ان بلیوں کی سی مستقل مزاجی سے ان کی تصاویراور ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے رہتےہیں۔
ابھی تک نہ تو کین چان (کالی بلی) اور نہ ہی گو چان (سرخ بلی) سیکورٹی گارڈ کو چکما دے کر اندر داخل ہو سکی ہیں لیکن ان کی مستقل مزاجی سے انہیں کافی شہرت دے دی ہے۔

ان بلیوں کا انٹرنیٹ پر اتنی زیادہ شہرت ملی ہے کہ میوزیم کی انتظامیہ نے انہیں خوش قسمتی کی علامت کے طور پر اپنا لیا ہے۔ میوزیم کی گفٹ شاپ پر ان بلیوں کے حوالے سے تحائف بھی فروخت کیے جاتےہیں۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ یہ بلیاں میوزیم میں بار بار کیوں واپس آتی ہیں۔ 


متعلقہ عنوان :