لودھراں، چشتیاں اور اوکاڑہ میں کم قیمت گھر تعمیر کرنے کے لیے رپورٹس طلب
فیصل آباد میں جاری پائلٹ ہاؤسنگ پراجیکٹ میں اب تک 50000 سے زائددرخواستیں موصول ہو چکی ہیں صوبائی وزیر محمود الرشید کی زیر صدارت اجلاس ،اربن یونٹ اور پھاٹا کے ماہرین کی طرف سے کم قیمت گھروں کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ
جمعہ 16 نومبر 2018 16:10
(جاری ہے)
پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے شعبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے آغا وقار نے سکیم کے تجویز کردہ فنانشل ماڈل کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔
پھاٹا ماہرین کی جانب سے تجویز کردہ ماڈل میں 25 فیصد رقبہ پر 5 مرلہ گھر، 50 فیصد پر 3 مرلہ اور بقیہ 25 فیصد پر اپارٹمنٹس شامل ہیں۔ میاں محمود الرشید نے تمام ماہرین کی آراء سننے کے بعدجامع ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مجوزہ ترامیم کے بعد سکیم کا نیا ماڈل اگلے ہفتے تک تیار کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تین بنک نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میںسرمایہ کاری کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھروں کی قیمت کم رکھنے کے لیے تعمیراتی میٹریل جیسے سیمنٹ، بجری، سریا اور اینٹوں وغیرہ پر سبسیڈیز اور ٹیکس سے استثنیٰ کی تجاویز زیرِ غور ہیں۔ مزید برآں چین اور دیگر دوست ممالک سے گھروں کے تعمیر کے لیے جدید ٹیکنالوجی، کم قیمت سامان اور نت نئی تعمیراتی تکنیکوں سے بھی استفادہ کیا جائیگا۔ اراضی کی دستیابی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک تقریباً 3 لاکھ کنال زمین لینڈ بنک میں شامل کی جا چکی ہے۔لینڈ بینک میں وہی زمین شامل کی جا رہی ہے جو قانونی پیچیدگیوں سے مبرّا ہو۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے یہ بھی بتایا کہ وفاقی ٹاسک فورس برائے ہاؤسنگ اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے اگلے ہفتے پنجاب کا دورہ کرے گی۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.