سرگودھا کے رہائشی کا ولادتِ رسول ﷺ کی خوشی منانے کا انوکھا انداز

رکشے پر گنبد خضریٰ کا ماڈل تیار کر کے عشق رسول میں نئی مثال قائم کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 16 نومبر 2018 16:34

سرگودھا کے رہائشی کا ولادتِ رسول ﷺ کی خوشی منانے کا انوکھا انداز
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2018ء) سرگودھا کے رہائشی کا ولادتِ رسول ﷺ کی خوشی منانے کا انوکھا انداز سامنے آیا ہے۔ رکشے پر گنبد خضریٰ کا ماڈل تیار کر کے عشق رسول میں نئی مثال قائم کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ولادتِ رسول ﷺ کی خوشی انوکھے انداز میں منانے والے سرگودھا کے رہائشی ہیں اور کا نام علی اصضر عطاری ہے۔جنھوں نے ہر سال کی طرح اس بار بھی اپنی سواری کو حضور پاک ﷺ کی ولادت کی خوشی میں خوبصورت طریقے سے سجایا ہے۔

علی اصضر عطاری کا کہنا ہے کہ ہر سال ہم سرکار کی آمد کی خوشی مناتے ہیں اور اس سال ہم نے اسی خوشی میں یہ خوبصورت ماڈل تیار کیا ہے۔جب کہ اس کام میں ان کے دوستوں اور اہل علاقہ نے بھی ان کی مدد کی۔علی اصغر اپنی سواری پر گنبد خضریٰ سجائے گلیوں میں گھومتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے ہے کہ ولادت مصطفیٰ ﷺ کی خوشی کائنات کی سب سے بڑی خوشی ہے۔خیال رہے حضور نبی پاکؐ کا یوم ولادت مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام کے ساتھ سرکاری طور پر منانے کیلئے 2 روزہ انٹرنیشنل رحمة اللعالمین کانفرنس 20 اور 21 نومبر کو اسلام آباد میں ہو گی۔

رواں سال کانفرنس کا موضوع ’’ختم نبوتؐ اور مسلمانوں کی ذمہ داریاں تعلیمات نبویؐ کی روشنی میں‘‘ رکھا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق کانفرنس سے قبل (آج) ہفتہ کو بین الاقوامی محفل حسن قرأت و نعت کا مقابلہ نیو میمن مسجد کراچی میں بعد از نماز عشاء ہو گا۔ (کل) اتوار کوگورنر ہائوس لاہور میں محفل سماع ہوگی۔ قومی سیرت کانفرنس کے موقع پر قومی اور علاقائی زبانوں میں سیرت طیبہ پر لکھی گئی کتب سیرت، مقالات سیرت اور نعتیہ کلام کے مقابلے ہوں گے جن میں اول، دوئم اور سوئم آنے والوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :