زمبابوے ،مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، 42 افراد ہلاک،20زخمی

ممکنہ طور پر بس کی چھت پر رکھا گیا گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث واقعہ پیش آیا،پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

جمعہ 16 نومبر 2018 17:38

زمبابوے ،مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، 42 افراد ہلاک،20زخمی
ہراری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) زمبابوے کے دارالحکومت کے قریب ڈسٹرکٹ گوندا میں گاڑی میں اچانک آگ بھڑکنے کے باعث 42 مسافر ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے جب کہ زخمیوں میں سے بھی بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ ممکنہ طور پر بس کی چھت پر رکھا گیا گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زمبابوے کے شہر گوندا سے پیٹ برج جانے والی مسافر بس آگ لگنے کے باعث مکمل طور پر تباہ ہوئی جس میں سوار 42 مسافر جھلس کر ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہیں۔

حادثے کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ممکنہ طور پر بس کی چھت پر رکھا گیا گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث واقعہ پیش آیا۔پولیس کے ترجمان چیرٹی چرمبا نے بس حادثے سے متعلق کہا کہ حادثے میں 42 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوئے، جب کہ زخمیوں میں سے بھی بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔