اسلام آباد میں 30ہزار بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کیلئے جلد پروگرام لانچ کیا جائیگا،شفقت محمود

وفاقی دارلحکومت کے سرکاری سکولوں کی حالت جس طرح ہو نی چاہئے تھی ویسی نہیں،اس وقت وفاقی تعلیمی اداروں385پوسٹیں خالی ہیں،وزیر تعلیم 5 ٹیچرز پروموشن کے انتظار میں ،110نشستوں کو پر کرنے کیلئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو خط لکھ دیا،1770ڈیلی ویجز اساتذہ بھی کام کررہے ہیں،سینیٹ میں خطاب

جمعہ 16 نومبر 2018 18:22

اسلام آباد میں 30ہزار بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کیلئے جلد پروگرام ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ30ہزار سکولوں سے باہر موجود بچوں کو سکول داخل کرانے کیلئے جلد پروگرام لانچ کیا جائیگا، اسلام آباد کے سرکاری سکولوں کی حالت جس طرح ہو نی چاہیے تھی اس طرح نہیں ہے ،اس وقت وفاقی تعلیمی اداروں385پوسٹیں خالی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر تعلیم نے ایوان کو بتایا کہ وفاقی دارلحکومت کے سرکاری تعلیمی ادارے پہلے وزارت کیڈ کے ماتحت تھیں، ان تعلیمی اداروں کی135 ٹیچر پروموشن کے انتظار میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 110نشستوں کو پر کرنے کیلئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو خط لکھا جا چکاہے،اس وقت1770ڈیلی ویجز اساتذہ بھی کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجی سکولوں کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے۔سینیٹرمیر کبیر احمد شاہی نے کہا کہ اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں کے بارے میں سن کر رونا آ تا ہے،وفاقی تعلیمی داروں میں صورتحال یہ ہو گی تو بلوچستان ، فاٹا اورتھر کے تعلیمی اداروں کی صورتحال کیا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں انٹر پاس ٹیچرز رکھے جاتے ہیں۔