سینیٹر کلثوم پروین کی زیر صدارت ایوان بالا ہائوس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس
جمعہ 16 نومبر 2018 18:58
(جاری ہے)
معاملات میں شفافیت یقینی بنائی جائے۔
پسند نہ پسند کو اب ختم ہونا چاہئے۔ کسی کو قانون سے ہٹ کر کوئی رعایت نہ دی جائے، تمام انسان برابر ہیں، سب کو یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی پر نوے سے زائد لوگ مامور تھے مگر سوائے چند لوگوں کے کوئی نظر نہیں آتا، یہی حال لفٹوں والی سائیڈ پر ہے۔ کمیٹی کو لفٹ پر مامور عملے کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ ذیلی کمیٹی اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز کے سامنے پارک کئے گئے موٹرسائیکلوں سے پٹرول چوری کرنے اور ہیلمٹ غائب ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کنوینیئر کمیٹی کلثوم پروین نے سی ڈی اے حکام کو ہدایت کی کہ پارلیمنٹ لاجز میں تعینات ڈی ایس پی کو اس حوالے سے خط لکھیں کہ لوگوں کی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کا تحفظ فراہم کرنا ان کا فرض ہے۔ انہوں نے یہ سفارش بھی کی کہ صفائی ستھرائی کے کام پر معمور عملے کی مانیٹرنگ کے لئے دو سپروائزر تعینات کئے جائیں جو حکام بالا کو اس حوالے سے رپورٹ دے۔ ذیلی کمیٹی کو بتایا گیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں دکانوں کے حوالے سے ٹی او آر بن چکے ہیں جو کمیٹی کو جلد فراہم کر دیئے جائیں گے۔ کمیٹی جائز لے کر اگر ترمیم چاہتی ہے تو کر لی جائے گی البتہ جلد سے جلد ٹینڈرنگ پراسیس شروع ہو جائے گا۔ جس پر سینیٹر کلثوم پروین اور ثمینہ سعید نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں فرنیچر، پردے اور دیگر سہولیات کو کافی عرصے سے تبدیل نہیں کیا گیا۔ سینیٹر کہدہ بابر نے بھی متعدد بار اس حوالے سے شکایات کی ہیں لاجز میں بہتر سہولیات میسر ہونا ہر پارلیمینٹیرین کا حق ہے۔ ذیلی کمیٹی نے یہ سفارش بھی کی کہ کسی بھی ملازم کو نوکری سے معطل نہ کیا جائے البتہ کام سختی سے لیا جائے۔ کنوینیئر کمیٹی نے کہا کہ لاجز میں نئے بلاک بنانے کے لئے 2012ء میں فنڈز فراہم کر دیئے گئے تھے۔ اس وقت ڈالر کی قیمت 60روپے تھی اب ڈالر 136روپے پر پہنچ چکا ہے مگر ابھی تک بلاک نہیں بن سکے۔ محمد رفیق نے کمیٹی کو بتایا کہ میرے حوالے سے جو الزامات لگائے گئے تھے سب بے بنیاد ہیں۔ میرا ٹینڈرنگ سے کوئی سروکار ہی نہیں ہے میرا کام فنانشل ایڈوائز کا ہے البتہ ٹینڈرنگ کے لئے جو کہا جاتا ہے اس کا جائزہ لے لیتے ہیں جس پر کنوینیئر کمیٹی نے ڈی جی سروسز کو معاملہ دیکھنے ہدایت کر دی۔ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹر ثمینہ سعید کے علاوہ ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے، ڈی جی سروسز پارلیمنٹ لاجز سی ڈی اے و دیگر حکام نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.