سی آئی اے پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات اور سمگلنگ میں ملوث خاتون سمگلر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعہ 16 نومبر 2018 22:51

سی آئی اے پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات اور سمگلنگ میں ملوث خاتون ..
اسلام آباد ۔ 16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) سی آئی اے پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات اور سمگلنگ میں ملوث خاتون سمگلر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 7کلو100 گر ام چرس برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

سی آئی اے پولیس کی طرف سے جاری تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد وقارالدین سید کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن نے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ڈی ایس سی آئی اے ، محمد حسین لا سی کی زیر نگر انی سب انسپکٹر شمس اکبر، اے ایس آئی سلیمان شاہ و دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں گئیں ، پولیس ٹیموں نے سیکٹر جی الیون سے دوران گشت و پڑ تا ل ملزمہ ثمینہ بی بی سی3100گر ام چرس بر آمد کی اور تھا نہ رمنا میں مقدمہ 483بجر م 9-Cدرج کر لیا گیا، اسی طر ح پولیس ٹیم نے مو ٹر وے کے قریب مخبر خا ص کی اطلاع پر کا رروائی کر تے ہو ئے ملزم احمد خا ن ولد غلا م نبی سکنہ مردان جوکہ بین الصوبا ئی منشیا ت فروش ہے اور پشاور سے چرس، اسلام آ باد ، راولپنڈی اور جہلم تک سپلا ئی کر تاتھا کو گرفتار کر کے 2کلو گر ام چرس برآمد کر لی، پولیس ٹیم نے ایک اور ملزم محمد اقبال سکنہ مردان حا ل کو ہ نو ر مل کو گرفتار کر کے 2کلو گر ام چرس بر آمد کر لی، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ، مزید تفتیش جاری ہے۔