سبحان اللہ! برازیلین پائلٹ نے طیارہ اڑاتے ہوئے اسلام قبول کر لیا

برازیلین پائلٹ نے سعودی عرب کی فضاؤں میں اسلام قبول کیا،دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر دنیا بھر سے مسلمانوں کی طرف سے مبارکبادیں ملنے لگیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 17 نومبر 2018 11:04

سبحان اللہ! برازیلین پائلٹ نے طیارہ اڑاتے ہوئے اسلام قبول کر لیا
تبوک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17نومبر 2018ء) برازیلین پائلٹ نے 18ہزار فٹ کی بلندی پر اڑتے طیارے میں اسلام قبول کر لیا۔نو مسلم پائلٹ کی اسلام قبول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی میڈیا کے مطابق سعودی عرب آنے والی پرواز میں ایک برازیل سے تعلق رکھنے والے پائلٹ نے فرسٹ پائلٹ کے سامنے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونے کی سعادت حاصل کر لی۔

ویڈیو میں فرسٹ پائلٹ نے عربی میں کہا کہ اس وقت طیارہ سعودی عرب کے شہر تبوک کی فضاؤں میں ہے اور میرا ساتھ پائلٹ عماری کلمہ شہادت پڑھیں گے۔فرسٹ پائلٹ نے کلمہ شہادت کے الفاظ پڑھے تو ساتھی پائلٹ نے ان الفاظ کو دہرا کر مسلمان ہونے کا اقرار کیا۔ویڈیو کے آخر میں فرسٹ پائلٹ نے کہا کہ اب میرا بھائی مسلمان ہو گیا ہے اور اس نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے اب تک کئی لوگ اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر چکے ہیں۔دنیا کے مخلتف ملکوں میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں مسلمان اسلام قبول کر رہے ہیں۔دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد ان کا اسلامی نام بھی رکھا جاتا ہے اور وہ اس عزم اظہار کرتے ہیں اسلام قبول کرنے کے بعد وہ دین اسلام کی خدمت کریں گے اور اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا پیغام پوری دنیا میں پھیلائیں گے تا کہ اور لوگ بھی اسلام قبول کریں۔

اسی طرح برازیل کے ایک پائلٹ نے بھی اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا ہے۔انہوں نے اسلام اس وقت قبول کیا جب ان کا طیارہ اسلامی ملک سعودی عرب میں پرواز کر رہا تھا۔دنیا بھر کے مسلمانوں نے برازیلین پائلٹ کو اسلام قبول کرنے پر مبارکباد دی ہے اور ان کے لیے نیک دعاؤں کا بھی اظہار کیا ہے۔ان کے اسلام قبول کرنے کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئے: