یورپی یونین ریاستیں بریگزٹ ڈیل میں تبدیلیاں نہیں کریں گی، ڈچ وزیر اعظم

ْ اس بات کا قطعا امکان نہیں ہے یورپی یونین ممالک ان تجاویز میں اہم تبدیلیاں کریں گے،گفتگو

ہفتہ 17 نومبر 2018 11:50

ایمسٹر ڈیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) ڈچ وزیر اعظم مارک روٹے نے کہا ہے کہ اگر برطانوی پارلیمان مجوزہ بریگزٹ ڈیل کو مسترد کر دیتی ہے تو پھر یورپی یونین ریاستیں اسے تبدیل کرنے پر رضامند نہیں ہوں گی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روٹے کا کہنا تھا کہ اس بات کا قطعا امکان نہیں ہے کہ یورپی یونین ممالک ان تجاویز میں اہم تبدیلیاں کریں گے۔ ڈچ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ اس ڈیل کے حوالے سے طویل مذاکرات کیے گئے ہیں اور اس میں تمام فریقین کی شراکت رہی ہے لہذاٰ کسی قسم کی بڑی تبدیلیاں کرنا یورپی یونین کے لیے ممکن نہیں ہو گا۔