خاشقجی قتل کو سیاسی رنگ دینے کا کوئی جواز نہیں، روسی وزارت خارجہ

سعودی عرب نے جو تحقیقات کی ہیں ان میں شک شبے کی کوئی گنجائش نہیں،بیان

ہفتہ 17 نومبر 2018 11:50

خاشقجی قتل کو سیاسی رنگ دینے کا کوئی جواز نہیں، روسی وزارت خارجہ
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے سعودی عرب نے جو تحقیقات کی ہیں ان میں شک شبے کی کوئی گنجائش نہیں، جمال خاشقجی کے قتل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے کو سیاسی رنگ دینا قطعا غیر مناسب ہوگا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق ایک بیان میں روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے سعودی عرب نے جو تحقیقات کی ہیں ان میں شک شبے کی کوئی گنجائش نہیں،روس نے باورکرایاکہ جمال خاشقجی کے قتل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے کو سیاسی رنگ دینا قطعا غیر مناسب ہوگا۔خیال رہے کہ دو روز قبل سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل نے کہا تھا کہ جمال خاشقجی ترکی کے شہر استنبول میں قائم سعودی قونصل خانے میں قتل کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس دوران خاشقجی کے قتل میںملوث 5 ملزمان کی سزائے کی سفارش کی گئی ہے۔