گولان کی پہاڑیوں سے متعلق اقوام متحدہ کی سالانہ قرارداد، امریکا کی مخالفت

گولان کی پہاڑیوں سے اسرائیلی قبضے کے خلاف اقوام متحدہ کی سالانہ قرارداد کی مخالفت کریں گے،امریکا

ہفتہ 17 نومبر 2018 12:25

تل ابیب /واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) اقوام متحدہ کی جانب سے گولان کے پہاڑی علاقے پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے سالانہ قرارداد منظور کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گیں ،ادھرامریکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ گولان کی پہاڑیوں سے اسرائیلی قبضے کے خلاف اقوام متحدہ کی سالانہ قرارداد کی مخالفت کریگا۔

(جاری ہے)

اسرائیل نے اس امریکی اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے گولان کے پہاڑی علاقے پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے ہر سال ایک قرارداد منظور کی جاتی ہے، تاہم امریکا نے پہلی بار اس قرارداد کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل اس عالمی قرارداد میں امریکا اپنے ووٹ کا حق استعمال نہیں کرتا تھا۔