ماہرین زراعت کی آم کے درختوں پر غیرضروری بورختم کرنے کی ہدایت

ہفتہ 17 نومبر 2018 13:03

ماہرین زراعت کی آم کے درختوں پر غیرضروری بورختم کرنے کی ہدایت
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) ماہرین زراعت نے باغبانوں کو آم کے درختوں پرموجودغیرضروری بورختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ باغبان فوری طورپر غیرضروری بورکاٹ کر ختم کردیں اور درختوں کی جڑوں کیساتھ تنے تک چونالگانے کے علاوہ بروقت کھادکی فراہمی و گوڈی بھی یقینی بنائیں تاکہ آم کے درختوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیساتھ ساتھ بہتر پیداوارکا حصول ممکن ہوسکے،انہوں نے کہا کہ آم کے پودوں اوردرختوں کی بہترنگہداشت سے جہاں پودوں کو مختلف ضرررساں کیڑوں اور بیماریوں کے حملے سے محفوظ رکھاجاسکتاہے وہیں پھل کی صحتمند فصل بھی حاصل ہوسکتی ہے،انہوں نے بتایا کہ دنیابھرکے ممالک میں پاکستان کے انتہائی خوش ذائقہ اور بھرپورلذت کے حامل آموں کی زبردست مانگ ہے لیکن باغبانوں کے پاس مناسب سہولیات نہ ہونے سے آم کی بہت بڑی مقدار ضائع ہوجاتی ہے ،انہوں نے کہا کہ اگر باغبان جدیدٹیکنالوجی سے استفادہ کریں تو انہیں آم کے بہتر دام مل سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :