رمیش لال کے اسکواڈ میں شامل پولیس موبائل کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق ،ْ ایک شدید زخمی

جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں

ہفتہ 17 نومبر 2018 14:19

رمیش لال کے اسکواڈ میں شامل پولیس موبائل کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق ،ْ ..
شہداد کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) شہداد کوٹ میں رکن قومی اسمبلی رمیش لال کے اسکواڈ میں شامل پولیس موبائل کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا ،ْ پولیس نے تاحال واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ رتوڈیرو روڈ پر پیش آیا جہاں رکن قومی اسمبلی رمیش لال کے اسکواڈ میں شامل پولیس موبائل کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار دو نوجوان جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا ۔زخمی نوجوان کو چانڈکا ہسپتال منتقل کردیا گیا ،ْ جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق آخری اطلاعات تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔