مانسہرہ شہر میں موسم سرما شروع ہوتے ہی گیس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع

ہفتہ 17 نومبر 2018 14:41

مانسہرہ شہر میں موسم سرما شروع ہوتے ہی گیس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) مانسہرہ شہر میں موسم سرما شروع ہوتے ہی گیس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ صبح اور شام کے اوقات میں سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہو جاتا ہے، بعض محلوں میں گیس بند ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے دفاترجانے والے ملازمین اور سکولوں کو جانے والے طلبہ بغیر ناشتے گھروں سے نکلتے ہیں۔

(جاری ہے)

موسم سرما شروع ہوتے ہی مانسہرہ شہر سمیت لاری اڈہ کے قریبی بستی دارا غلام بنی میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

صبح اور شام کے وقت سوئی گیس بند کر دی جاتی ہے اور ذرا سی سردی بڑھنے کے ساتھ ہی صبح اور شام کے اوقات میں سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے سکولوں کو جانے والے بچے ناشتہ نہ ملنے کی وجہ سے سکولوں سے لیٹ ہو جاتے ہیں۔ سرکاری دفاتر اور دیگر کاموں کیلئے جانے والے افراد کو بھی صبح کے وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :