رجنی کانتھ کی فلم 2.0کا ٹریلر ریلیز ، اکشے کمار ولن کے روپ میں جلوہ گر ہونگے

ہفتہ 17 نومبر 2018 17:01

رجنی کانتھ کی فلم 2.0کا ٹریلر ریلیز ، اکشے کمار ولن کے روپ میں جلوہ گر ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) بولی وڈ اسٹار رجنی کانتھ کی آنے والی فلم '2.0' ٹو پوائنٹ زیرو میں ولن کا کردار اکشے کمار نبھارہے ہیں جن کو دیکھ کر اید ہی کوئی یہ اندازہ لگا پائے کہ یہ کون ہیں۔

(جاری ہے)

اس سائنس فکشن فلم میں اکشے کمار ڈاکٹر رچرڈ نامی ایک سائنسدان کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ایک کوے کا روپ دھار لیتا ہی.فلم کے حال ہی میں سامنے آئے ٹریلر میں بھی اکشے کمار کو ایک ایسے کردار میں دکھایا گیا جو اس سے قبل انہوں نے کبھی ادا نہیں کیا، تاہم یہ بھی بات پیش کی گئی کہ فلم میں وہ ایسے ولن کا کردار نبھا رہے ہیں جسے اسمارٹ فونز سے نفرت ہے۔

جبکہ اکشے کمار کا فلم میں کیا گیا لک سامنے آیا، ان کے مداح اور ساتھی یہی جاننا چاہتے تھے کہ وہ آخر اس کردار کے لیے تیار کیسے ہوئے۔تاہم اب خود اکشے کمار نے ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکانٹس پر ریلیز کردی۔ اکشے کمار کو کس طرح اس مشکل کردار کے لیے تیار کیا گیا اور اس عمل میں ایک یا دو نہیں بلکہ کئی گھنٹے لگے۔ویڈیو میں دکھایا گیا کہ اکشے کمار میک اپ کی مدد سے اس روپ میں نظر آئے۔ ان کے دو منفرد کردار کو پیش کرنے کے لیے میک اپ آرٹس نے میک اپ کی مدد سے یہی دو روپ تیار کیے جس میں ایک خوفناک ولن اور ایک کوے جیسا کردار تھا۔

متعلقہ عنوان :