بلاول بھٹو زرداری کا معروف شاعر ریحان اعظمیٰ کے صاحبزادے سلمان اعظمی ٰکے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

ہفتہ نومبر 22:50

بلاول بھٹو زرداری کا معروف شاعر ریحان اعظمیٰ کے صاحبزادے سلمان اعظمی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے معروف شاعر ریحان اعظمی کے جواں سال صاحبزادے سلمان اعظمی کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ریحان اعظمی اور انکے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔