امرتسرمیں سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ گردوارے پر دستی بم حملہ، تین افراد ہلاک

موٹر سائیکل سوار 2 نوجوانوں نے امرتسر کے گاؤں عادلی وال میں ایک گردوارے میں دستی بم پھینکے ،تحقیقات جاری

اتوار 18 نومبر 2018 15:50

عادلی وال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) بھارت کی ریاست امرتسر میں سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ گردوارے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔بھارتی اخبار کے مطابق واقعہ سکھوں کے ایک گروہ کی مذہبی تقریب کے دوران پیش آیا۔موٹر سائیکل سوار 2 نوجوانوں نے امرتسر کے گاؤں عادلی وال میں ایک گردوارے میں دستی بم پھینکے ۔

(جاری ہے)

دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) ایس پی ایس پارمار نے بتایا کہ کہیں دستی بم حملے کی اطلاع ہے پولیس کو جائے وقوع پر بھیجا گیا ہے تاہم یہ واقعے کی ابتدائی معلومات ہیں۔ادھر ڈپٹی کمشنر کمال دیپ سنگھ نے گردوارے میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔20 مئی 2018 کو بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں بم دھماکے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :