مجھے ہٹایاگیاتوبریگزٹ عمل متاثرہوسکتاہے،برطانوی وزیراعظم کا انتباہ

میری برطرفی سے مذاکرات میں التوا کا خطرہ بڑھ جائے گا اور بریگزٹ میں پیچیدگیاں آنے کا امکان ہے،گفتگو

پیر 19 نومبر 2018 12:10

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں عہدے سے برطرف کرنے کی صورت میں بریگزٹ کا عمل متاثر ہوسکتا ہے۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ قیادت کے حالیہ مسائل کو برسلز میں ہونے والے انتہائی اہم مذاکرات پر اثر انداز نہیں ہونے دیں گی۔

(جاری ہے)

برطانوی وزیراعظم نے برطانوی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے مستقبل کے لیے آئندہ 7 روز انتہائی اہم ہیں اس لیے میں اس اہم کام سے توجہ نہیں ہٹاؤں گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر قیادت کی تبدیلی سے مذاکرات آسان نہیں ہونے والے اس سے ہوگا یہ کہ مذاکرات میں التوا کا خطرہ بڑھ جائے گا اور بریگزٹ میں پیچیدگیاں آنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :