Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا دورہ متحدہ عرب امارات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے اہم قدم ہے، سابق سفیر بی اے ملک

پیر 19 نومبر 2018 14:23

وزیراعظم عمران خان کا دورہ متحدہ عرب امارات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) سابق سفیر بی اے ملک نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ متحدہ عرب امارات کو سراہتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کومضبوط بنانے کیلئے اہم قدم قراردیاہے۔پیر کو اپنے ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا یہ دورہ ملک کی خارجہ پالیسی میں مثبت تبدیلی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی معیشیت کی بہتری کیلئے اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینا چاہئیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک کی خارجہ پالیسی مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اورحکومت پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یواے ای کے ساتھ برادرانہ تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں اوروزیراعظم کے دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے دورکاآغاز ہوگا۔انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کی ترقی کیلئے مکمل حمایت کی یقین دہانی قابل تعریف ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات آزمودہ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات