برآمدات بڑھانے،درآمدات میں کمی کیلئے جامع سرمایہ کاری پیکیج بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے‘شفیق اے نقی

برآمدی اشیاء کی پیداوار میں اضافہ، درآمد ہونے والی اشیاء کو مقامی سطح پر تیار کرنے کی پالیسی سے ملکی صنعتیں ترقی کرینگی ملک میں تیار ہونے والی اشیاء کی غیر ضروری درآمدات کی حوصلہ شکنی کی جائے ‘چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

پیر 19 نومبر 2018 15:46

برآمدات بڑھانے،درآمدات میں کمی کیلئے جامع سرمایہ کاری پیکیج بنانے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن ڈاکٹر شفیق اے نقی نے وفاقی حکومت کی طرف سے برآمدات میں اضافے اور درآمدات میں کمی کیلیء سرمایہ کاری کی ترغیبات کے جامع پیکیج بنانے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 5سالہ سرمایہ کاری پالیسی کے تحت ٹیکسٹائل، ٹیلی کام، برقی آلات اور آئل ریفائنری سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے مزید مراعات دی جائیں گی تاکہ درآمد ہونے والی شیاء کو پاکستان میں تیار کیا جائے اور تجارتی خسارہ میں کمی لائی جاسکے ۔

انہوںنے کے کہا کہ برآمدی اشیاء کی پیداوار میں اضافہ اور درآمد ہونے والی اشیاء کو مقامی سطح پر تیار کرنے کی پالیسی سے ملکی صنعتیں ترقی کرینگی اور روزگار کے لاکھوں مواقع بھی دستیاب ہونگے جس سے بے روزگاری کے مسئلہ کے حل میں بھی مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین میاں شہریار علی حافظ ایم عمران حمید وائس چیئرمین کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

شفیق اے نقی نے کہا کہملک میں تیار ہونے والی اشیاء کی غیر ضروری درآمدات کی حوصلہ شکنی کی جائے۔۔ سرمایہ کاری پالیسی فریم ورک کے تحت پاکستان میں درآمد ہونے اشیاء کو مقامی سطح پر تیار اور قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکے گا ،اس وقت ملک کو تاریخ کے سب سے بڑے تجارتی خسارہ کا سامنا ہے معیشت کو درپیش چیلنجز اور مشکلات کے مقابلہ کیلئے حکومتی اقدامات اور سرمایہ کاری پالیسی پر عملدر آمد سے ہی تجارتی خسارہ میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔