Live Updates

برطانوی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر آمادہ اراکین کی تعداد24ہوگئی

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کے بھائی زیک گولڈاسمتھ بھی استعفے کا مطالبہ کرنیوالوں میں شامل

پیر 19 نومبر 2018 16:10

برطانوی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر آمادہ اراکین کی تعداد24ہوگئی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) برطانوی وزیراعظم ٹریسا مے کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر آمادہ اراکین کی تعداد بڑھ کر 24 ہوگئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کے بھائی زیک گولڈاسمتھ بھی استعفے کا مطالبہ کرنیوالوں میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم ٹریسا مے کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر آمادہ اراکین کی تعداد بڑھ کر 24 ہوگئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کے بھائی زیک گولڈاسمتھ بھی استعفے کا مطالبہ کرنیوالوں میں شامل ہیں۔مزید 24 حامی ساتھ آگئے تو برطانوی وزیراعظم کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔ بریگزٹ کو پارلیمنٹ سے منظور کرانے کے لیے 5 وزرا کا ڈرافٹ ڈیل میں تبدیلی پر اصرارہے، جس کے باعث امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انکی حکومت میں شامل بعض ارکان انکے تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات