بھارت،بنارس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آتشزدگی ،قیمتی اشیاء جل کر راکھ

آگ ایئر انڈیا کے ٹکٹ بکنگ کاونٹر پر لگی،شارٹ سرکٹ سے واقعہ پیش آیا،ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ

پیر 19 نومبر 2018 16:41

بھارت،بنارس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آتشزدگی ،قیمتی اشیاء جل ..
وارانسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) بنارس کے لال بہادر شاستری انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پیر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق آگ لگنے سے ایئرپورٹ پرافراتفری پھیل گئی۔ آگ ایئر انڈیا کے ٹکٹ بکنگ کاونٹر پر لگی جس سے بکنگ کائونٹرز ،کمپیوٹرز اور دیگر اشیاء جل کر راکھ ہوگئیں۔

(جاری ہے)

سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں کی جانب سے کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں۔

پولیس اورفائربریگیڈ کے اہلکاروں اور امدادی ٹیموںنے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھانے میں کامیاب ہوگئے۔اس واقعہ سے ایئر پورٹ پر موجود مسافروں اورعملے کے ارکان میںخوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ابتدائی جانچ سے معلوم ہوا کہ ایک شاٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

متعلقہ عنوان :