کرینہ سے والد کی دوسری شادی کے دن والدہ نے تیاری میں مدد دی تھی، سارہ علی خان

پیر 19 نومبر 2018 17:10

کرینہ سے والد کی دوسری شادی کے دن والدہ نے تیاری میں مدد دی تھی، سارہ ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد کی بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کے ساتھ دوسری شادی میں شرکت کے موقع پر ان کی والدہ امریتا سنگھ نے انہیں تیار ہونے میں مدد دی تھی۔ سارہ نے بتایا، 'میری والدہ نے مجھے میرے والد کی شادی میں شرکت کے لیے تیاری میں مدد دی، بہت سارے لوگوں کا خیال ہوگا کہ کرینہ عجیب ہیں یا میری والدہ عجیب ہیں، لیکن یہ سب بہت آرام دہ تھا۔

(جاری ہے)

ہر کوئی میچور تھا اور یہ کوئی بہت بڑی بات نہیں ہے۔'سارہ کے مطابق 'ہر کوئی مجھ سے اپنے تعلق کے بارے میں بہت واضح تھا۔ اس میں کوئی کشمکش نہیں تھی، کرینہ نے خود کہا کہ دیکھو تمہاری ایک بہت اچھی ماں ہے اور میں چاہتی ہوں کہ ہم دوستوں کی طرح رہیں'۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد نے بھی کبھی مجھ سے یہ نہیں کہا کہ 'یہ تمہاری دوسری والدہ ہیں' یا انہوں نے کبھی صورتحال کو میرے لیے غیر آرام دہ بنانے کی کوشش نہیں کی۔اس موقع پر سیف علی خان نے بھی انکشاف کیا کہ کرینہ کپور سے شادی کے دن انہوں نے پہلی اہلیہ امریتا کے نام ایک نوٹ بھی لکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :