کیلیفورنیا کی ہولناک جنگلی آگ، لاپتہ افراد کی تلاش میں بارش حائل ہوگئی

پیر 19 نومبر 2018 17:56

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) شمالی کیلیفورنیا کی جنگلی آگ میں لاپتہ افراد کی تلاش میں بارش حائل ہوگئی ہے۔ ایمرجنسی سروسز کے حکام کے مطابق علاقے میں بارش امدادی کارروائیوں کو مشکل سے مشکل تر بناسکتی ہے۔

(جاری ہے)

کئی دنوں سے لگی آگ میں تقریباً ایک ہزار دو سو افراد لاپتہ ہوئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے آگ کی لپیٹ میں آ کر ہلاکتوں کی تعداد 77 بتائی ہے۔ اس وقت 400 سے زائد امدادی کارکن راکھ اور ملبے میں سے گم شدہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آگ نے ساڑھے 10 ہزار سے زائد مکانات کو جلا کر راکھ کر دیا ہے، ہزاروں افراد محفوظ مقام پر بنائے گئے عارضی کیمپوں میں مقیم ہیں۔

متعلقہ عنوان :