افغانستان ، سیکیورٹی فورسز کے حملے میں تین درجن سے زائد طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی

پیر 19 نومبر 2018 23:01

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے حملے میں تین درجن سے زائد طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان محب اللہ محب نے بتایا کہ کہ صوبہ فاریاب کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں کو حملے کا نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں تئیس جنگجو ہلاک جبکہ بائیس زخمی ہو گئے ۔ فورسز نے پندرہ طالبان کو گرفتار بھی کر لیا ۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری تھا