ویت نام میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے 13 افراد ہلاک، 4 لاپتہ

پیر 19 نومبر 2018 23:32

ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) ویت نام میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے 13 افراد ہلاک، 4 لاپتہ ہوگئے۔حکام کے مطابق طوفانی بارشوں نے ملک کے جنوب وسطی علاقے میں تباہی مچائی، بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہوئے جس کی زد میں آکر کئی مکانات تباہ ہوئے اور لوگ ملبے تلے دب گئے۔

(جاری ہے)

ڈیزازسٹر حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش اور خطرناک علاقوں سے لوگوں کے انخلائ کیلئے ریسکیو کوششیں جاری ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :