پاکستانی سینیٹر کرشنا کماری دنیا کی 100 متاثر کن خواتین میں شامل
پیر 19 نومبر 2018 23:38
(جاری ہے)
انہوں نے کئی سال پاکستان میں جبری مشقت پر مامور مزدوروں کے حقوق کیلئے کام کیا ہے۔
وہ پاکستانی سینیٹ میں منتخب ہونے والی پہلی تھری ہندو خاتون ہیں۔کرشنا کماری نے جبری مشقت کے خلاف آواز اس لیے اٹھائی کیونکہ بچپن میں اس تلخ حقیقت سے ان کاسامنا بھی ہوا تھا جب 3 سال تک انہیں اور ان کے خاندان کو عمر کوٹ میں ایک زمیندار کی جانب سے کام کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔بعد ازاں پولیس نے چھاپا مار کر انہیں اور ان کے خاندان کو بازیاب کروایا تھا۔جبری مشقت سے آزادی حاصل کرنے کے بعد ان کے والدین نے ان پر تعلیم کے حصول پر زور دیا جس کے بعد انہوں نے عمر کوٹ اور میرپورخاص میں ابتدائی تعلیم حاصل کی اور سندھ یونیورسٹی، جامشورو سے سوشیالوجی میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری حاصل کی۔انسانی حقوق سے متعلق دیگر ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد کرشنا کماری نے یوتھ سول ایکشن پروگرام کے لیے کام کیا جہاں انہوں نے جبری مشقت اور اس کا شکار ہونے والی خواتین سے متعلق تحقیق کی ۔انہوں نے جبری مشقت، ملازمت کی جگہ پر جنسی ہراساں کیے جانے سمیت دیگر انسانی خصوصاً خواتین کے حقوق سے متعلق ورکشاپس اور سیمینار منعقد کیے ۔کرشنا کماری نے انسانی حقوق سے متعلق مختلف اخبارات کے لیے بھی لکھا۔رواں برس جب انہیں سینیٹ کے لیے منتخب کیا گیا تو انہوں نے ’مظلوم افراد کے حقوق ، خواتین کے حقوق ، ان کی صحت اور تعلیم کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا‘۔مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.