وائٹ ہائوس میں کرسمس ٹری پہنچ گیا،شاندارطریقے سے سجایاجائے گا

19.5فٹ لمبے کر سمس ٹری کو خصوصی طو ر پر کاٹ کر گھوڑا گاڑی میں رکھ کر وائٹ ہائوس پہنچا یاگیا

منگل 20 نومبر 2018 13:10

وائٹ ہائوس میں کرسمس ٹری پہنچ گیا،شاندارطریقے سے سجایاجائے گا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) کر سمس کی آمد آمد ہے جس کی تیاریاں دنیا بھر میں دھوم دھام سے شروع کر دی گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جہاں پوری دنیا میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں وہی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی محل وائٹ ہائوس میں بھی کرسمس کی مناسبت کرسمس ٹری پہنچادیا گیا ۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست نارتھ کیرولیناکے ٹائون سے اس19اعشاریہ5 فٹ لمبے کر سمس ٹری کو خصوصی طو ر پر کاٹ کر گھوڑا گاڑی میں رکھ کر وائٹ ہائوس پہنچا یا گیا۔جس کا استقبال امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیاٹرمپ نے کیا۔اس کر سمس ٹری کووائٹ ہائوس میں کر سمس کی شاندار تقریب کی زینت بنانے کیلئے سجا یا جائے گا۔