صوبائی وزیر مراد راس کا اپنے سمیت محکمہ سکولز ایجوکیشن کے تمام ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا بھی اعلان
مراد راس کا گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول لوئر مال کا اچانک دورہ، سکول میں تعلیمی سہولتوں کا جائزہ لیا اور حاضری چیک کی، مختلف کلاس رومز میں تدریسی عمل کا جائزہ، بچوں سے مختلف سوالات کئے، سبق سنانے پر طلبہ کو شاباش کمپیوٹر، فزکس اور کیمسٹری لیبز اور لائبریری کی اپ گریڈیشن ، سینئر اور جونئیر سکولز کیلئے ایک، ایک واٹر فلٹریشن پلا نٹ کی فراہمی کا اعلان
منگل 20 نومبر 2018 19:13
(جاری ہے)
وزیر سکولز ایجوکیشن نے کمپیوٹر، فزکس اور کیمسٹری لیبز اور لائبریری کی اپ گریڈیشن کا اعلان کیا۔مراد راس نے طالبعلموںسے درپیش مسائل دریافت کئے اورکلاس رومز میں لائٹس کے مناسب انتظام اور صفائی ستھرائی سمیت مختلف امور بارے ہدایات دیں۔
اس موقع پر صوبائی وزیر نے طالبعلموں کو سرکاری سکولوں میں سپورٹس کی بحالی کی بھی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے سکول کی کینٹین کا معائنہ کیا صفائی ستھرائی سمیت طالبعلموں کو معیاری اشیائے خورونوش کی ارزاں قیمتوں پر فراہمی کی ہدایات دیں۔ مراد راس نے سکول انتظامیہ کو طالبعلموں کی سہولت کیلئے تمام ٹوائلٹس فنکشنل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر مراد راس نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے سمیت محکمہ سکولز ایجوکیشن کے تمام ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا اعلان کیا ۔ اس اقدام کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا اور کرپشن کا خاتمہ ہے ۔صوبائی وزیر نے سینئر اور جونئیر سکولز کیلئے ایک، ایک واٹر فلٹریشن پلا نٹ کی فراہمی کابھی اعلان کیا۔صوبائی وزیر نے طلبا ء و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ محنت، لگن اور شوق سے تعلیم حاصل کریں۔انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ خلوص نیت، محنت اور جذبہ حب الوطنی سے طالبعلموں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے اورسرکاری سکولوں میں انرولمنٹ کے اہداف کی تکمیل اور ڈراپ آؤ ٹ کے رجحان کو روکنے کیلئے ٹھوس عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت کے وضع کر دہ قواعد کے مطابق سکولوں کی سکیورٹی کے حوالے سے انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ طلبہ کے رول ماڈل بنیں اور اپنی قابلیت، ذہانت اور محنت سے طالبعلموں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کریں۔بعد ازاں صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے الحمرا ہال میں سیرت النبیؐ کی مناسبت سے منعقدہ تقریری و نعتیہ مقابلہ جات کی تقریب میں شرکت کی اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔تقریب میں لاہور کی مختلف تحصیلوں کے طالبعلموں نے تقریری و نعتیہ مقابلہ جات میں حصہ لیا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید، سپیشل سیکرٹری محمد جہانزیب خان، ڈائریکٹر مانیٹرنگ رانا عبدالقیوم، چیف ایگزیکٹیوآفیسر ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نسیم احمد زاہدسمیت طلبا ء و طالبات، اساتذہ کرام اور والدین نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.