پشاور کی باصلاحیت سکواش کھلاڑی لائبہ اعجازکے آگے بڑھنے کا سفر شروع

آئندہ ماہ سے امریکہ میں منعقدہ یوایس اوپن سکواش چمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریںگی ،لائبہ اعجاز

منگل 20 نومبر 2018 20:37

پشاور کی باصلاحیت سکواش کھلاڑی لائبہ اعجازکے آگے بڑھنے کا سفر شروع
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) پشاورسے تعلق رکھنے والی سکواش کی باصلاحیت کھلاڑی لائبہ اعجاز15سی18دسمبر تک امریکہ کے شہر بوسٹن میں منعقدہ یوایس جونیئر اوپن سکواش چمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریںگی،جنہیں ویزہ بھی لگ گیااس میگا انونٹ میں دنیابھر سے 9ہزار ٹاپ جونیئر زکھلاڑی اپنی دیس کی نمائندگے،لائبہ اعجازبہت خوش اورپر عزم بھی کیونکہ قومی لیول کے بعد اب انٹرنیشنل سرکٹ میں بھی سکواش میں بلندیوں کا سفرشروع کررہی ہیںاولین بین الاقوامی ایونٹ یوایس اوپن میں سبزہلالی پرچم کیلئے نیک نامی کا باعث بنے گی کیونکہ وہ جب ریکٹ ہاتھ میں تھام کرجیت کے جذبے سے سرشار ہوکر کورٹس میںاترتی ہیں ، انہوںنے کہاکہ وہ دور گزرگیاجب خواتین محض گھر کا کام کاج اور روٹیاں پکانے تک محدودتھیں ،حالانکہ خواتین بھی انتہائی باصلاحیت ہیں لیکن بدقسمتی سے انہیںآگے بڑھنے اور ملک کیلئے خدمات انجام دینے کے مواقع فراہم نہیںکئے جاتے اورجب مواقع ملنے لگے تو ثابت کیاکہ کسی بھی میدان میں خواتین مردوں سے پیچھے نہیں بلکہ چند قدم آگے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا ظہار انہوںنے پشاور میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ سکواش کی دنیامیں پاکستان اور خصوصاًپشاور ایک منفر دمقام ہے ،اعظم خان،روشن خان،قمرزمان ،جہانگیر خان اورجان شیرخان سمیت کئی دیگر کھلاڑیوں نے مسلسل سکواش کی دنیاپر حکمرانی کی ہے تاہم بعدمیں دوسری کھیلوں کی طرح سکواش میںبھی ہم بہت پیچھے چلے گئے لیکن انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ایک مرتبہ پھر اس ٹائٹل کو دوبارہ حاصل کرینگے جسکے لئے انہوںنے دن رات ایک کرکے محنت شروع کر رکھی ہے میرے حوصلے بلند ہیں اپنی نظریں ورلڈ نمبر ون کی ٹائٹل پرہے انشاء اللہ ایک دن اس خواب کو حقیقت میں بدل کر دکھائوںگی۔

ایک سوال کے جواب میں لائبہ کا کہناتھاکہ انہوںنے محض 10سا ل کی عمر سے سکواش کھیلنا شروع کیاانہوںنے باقاعدہ تربیت سکواش کے سابق عالمی چمپئن قمرزمان کی قیادت میں پی اے ایف سکواش کمپلیکس میںقائم سکواش اکیڈمی سے حاصل کی اوراپنی کامیابی کا سفر لاہورمیں منعقدہ 32ویں نیشنل گیمزمیں گولڈ میڈل لیکر شروع کیااور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے اللہ کے فضل سے انڈر11,13اورانڈر15کٹیگری کے قومی چمپئن رہی ہوں،فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ ڈی جی رینجرنیشنل چمپئن شپ سمیت قومی لیول کی51 مختلف مقابلوں میں شرکت کرکے کئی میڈلزا پنے نام کئے اوران مقابلوں میں کئی تجربہ کار اور نامی گرامی کھلاڑیوں کو شکست سے دو چار کیااسکے علاوہ سی اے ایس جونیئر انٹر نیشنل ایونٹ میں بھی کھیل چکی ہوں اوراسلام آباد میں منعقدہ پہلے یوتھ گیمز میں برائونزمیڈل ،جبکہ دوسری میں انفرادی اور ٹیم ایونٹ میں دو گولڈمیڈلزجیتے جس پر اس وقت کے وزیر اعظم شاہد خان قان عباسی نے زبردست پذیرائی کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کیش اور ٹرافی سے نوازگیا اور اب وہ انڈر17کٹیگری کے ٹائٹل کیلئے بھی پرعزم ہیں