آئی جی پنجاب سے اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے چار رکنی وفد کی ملاقات،مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ
منگل 20 نومبر 2018 20:51
(جاری ہے)
اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب،ایس ایس پی عمران محمود ، اے آئی جی آپریشنزاور اویس ملک بھی موجود تھے۔
وفد نے آئی جی پنجاب کو تفصیلی طور پر زیر التواء کیسز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اب کمیشن کو 2092شکایات موصول ہوئیں جن میں سے پنجاب پولیس نے 1659کو حل کر لیا اور 433تا حال زیر التواء ہیں جس پر آئی جی پنجاب نے اے آئی جی آپریشنز اویس ملک کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ 30دن کے اندر ان زیر التواء شکایات کے ازالے کو ممکن بنائیں اور اگلی میٹنگ میں اس کے بارے میں آگاہ کریں۔ امجد جاوید سلیمی نے یہ بھی ہدایات جاری کیں کہ تمام ڈی پی اوز کے دفاتر میں قائم کیے گئے اوورسیز کمیشن کے کائونٹرز پر انسپکٹر رینک کے افسر کی تعیناتی کو ممکن بنائیں اور فوری طور پر جونیئر افسران کو وہاں سے تبدیل کیا جائے۔ اس کے علاوہ وہ تمام ممالک جن میں پاکستانیوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے ان کی کمپلینٹس کو بھی اس سسٹم کے ساتھ مربوط کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ خصوصی طور پر یو کے، امریکہ ، سعودی عرب، متحدہ عرب عمارات ، سپین اور ناروے جہاں پاکستانیوں کی بھاری تعداد آباد ہے کو اوور سیز پاکستانیز کمیشن کے ذریعے آئی جی کمپلینٹ سیل 8787کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔آئی جی پنجاب نے وفد کو بتایا کہ ان اوورسیز کے کائونٹرز کو دوسرے مرحلے میں خدمت مراکز کے ساتھ بھی مربوط کر دیا جائے گا تا کہ لوگوں کا قیمتی وقت اور پیسہ بچایا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار ” جنٹلمین “کو رپورٹ میں بری کیوں کیا جا رہا ہے؟.قاضی فیض عیسی
-
لوگوں کی خواہش ہے میرے خلاف انکوائری ہو لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، محسن نقوی
-
آزاد کشمیر بارے بھارتی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، وزیر خارجہ
-
گندم درآمدات کے معاملے پر چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا جا رہا ہے، انوار الحق کاکڑ
-
وفاقی کابینہ کا نگران حکومت کے دور میں گندم کی درآمد کا نوٹس‘وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو تحقیقات کی ہدایت
-
شیرافضل کی جگہ وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لیے نامزد، تنازع شدت اختیارکرگیا
-
اسلام آباد ہائی کورٹ،پرویز الٰہی کا گھر سب جیل قرار، جیل سے منتقل کرنے کا حکم
-
دنیا کی طویل ترین باگیٹ: فرانسیسی نانبائیوں نے اٹلی کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ماں نے چھ سالہ بیٹے کو مگر مچھوں سے بھری نہر میں پھینک دیا، لاش برآمد
-
شیخ جعفرخان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.