عید میلا د النبی ﷺکا مر کز ی جلو س دا رلعلو م اسلا میہ رحما نیہ سے برآمدہوکرمقررہ راستوںسے ہوتاہوااختتام پزیرہوگیا

بدھ 21 نومبر 2018 14:10

ہر ی پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) عید میلا د النبی ﷺکا مر کز ی جلو س دا رلعلو م اسلا میہ رحما نیہ سے برآمدہوکرمقررہ راستوںسے ہوتاہوااختتام پزیرہوگیاسیکورٹی کے سخت انتظامات تفصیلات کیمطابق عیدمیلادالبنیﷺکامرکزی جلوس دارلعلوم اسلامیہ رحمانیہ سے برآمدہواجواپنے مقررہ راستوںسرکلرروڈغربی،مین بازاراورجی ٹی روڈسے ہوتاہواواپس دارلعلوم اسلامیہ رحمانیہ میںاختتام پزیرہوگیاجلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ نبی اکرمﷺکی آ مدساری کائنات کے لیے باعث رحمت اورآپﷺکی سیرت انسا نیت کیلے رشد و ہدایت کاسرچشمہ ہے آپ ﷺ نے اپنے او صاف کاملہ اور اعلیٰ کردار کے ذریعے لوگوں کے دلوں اور ذہنوں میں ایک انقلاب بر پا کر کے انسانیت کو جہالیت کی اتھاہ تاریکیوں اور شرک کے اندھیروں سے نکال کر انسانیت کے اعلی درجوں پر فائز کیا نبی ﷺ کی سیرت طیبہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس کی پیروی ہر فرد کو کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نبیﷺ کی تعلیمات میں سب مسائل کا حل موجود ہے ان کے اسوہ حسنہ کی پیروی کر کے ہم رنگ ونسل کے امتیازات ختم کر کے اپنی زندگیوں کو خوشیوں سے بھر سکتے ہیںجلو س کے مو قع پر پو لیس کی بھا ری نفر ی ،بم ڈسپو زل سکواڈ اور حسا س ادا روںکے اہلکاربھی موجودتھے ۔

متعلقہ عنوان :