آسٹریلیا نے بھی اقوام متحدہ کا مائیگریشن سمجھوتے کو مسترد کر دیا

بدھ 21 نومبر 2018 15:20

کینبرا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) آسٹریلیا بھی مہاجرت سے متعلق اقوام متحدہ کے معاہدے کو مسترد کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے اس مناسبت سے کہا کہ مہاجرت سے متعلق وہ اپنی پالیسی پر کوئی سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں۔

(جاری ہے)

موریسن نے واضح کیا کہ وہ ملکی سلامتی کو کسی بھی صورت میں خطرات کے حوالے نہیں کر سکتے۔

اس مائیگریشن پیکٹ میں تنازعات کے شکار علاقوں اور غریب ممالک سے مہاجرت کو منظم شکل دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ قبل ازیں یورپی ممالک پولینڈ، چیک جمہوریہ، سلووینیا، کروشیا، بلغاریہ، ہنگری اور آسٹریا بھی اس معاہدے پر الگ ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔ اس معاہدے پر دستخط کی تقریب مراکش میں منعقد ہونے والی ہے۔