ربیع الاول کے ایمرجنسی ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹراورملازمین کے خلاف کارروائی ، سول اسپتال کوئٹہ سے فارغ کرکے سیکرٹری صحت بلوچستان کو رپورٹ کرنے کی ہدایت

بدھ 21 نومبر 2018 17:40

کوئٹہ ۔21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری کی ہدایت پر سنڈیمن صوبائی سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹر سمیت پانچ اہلکاروں کو ذمہ داریوں سے فارغ کرکے سیکرٹری صحت بلوچستان کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی، بدھ کے روز میڈیکل سپریٹنڈنٹ سول اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر نور اللہ موسی خیل اور صوبائی وزیر صحت بلوچستان کے نمائندے میر عبدالشکور مری کے ہمراہ سول اسپتال کوئٹہ کے مختلف شعبوں کا اچانک دورہ کیا اور ایمرجنسی ڈیوٹی سے غیر حاضر ایک میڈیکل آفیسر دو وارڈ بوائے ایک ای سی جی ٹیکنیشن اور ایک سوئیپر کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں سول اسپتال کوئٹہ سے فارغ کرکے سیکرٹری صحت بلوچستان کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی، ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے بتایا کہ بارہ ربیع اول کی ایمرجنسی ڈیوٹی پر ایم ایس سمیت تمام متعلقہ ذمہ دار افسران و اہلکاروں کو اپنی جائے تعیناتی پر حاضر رہنے کی سختی سے تاکید کی گئی تھی اس کے باوجود جن اہلکاروں نے حسب عادت غیر حاضری کی انہیں سول اسپتال کی ذمہ داریوں سے فارغ کرکے سیکرٹری کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :