کمشنر سکھرکا سکھر بیراج سے غیر قانونی طور پر ریت نکالنے کی خبروں کا نوٹس

بدھ 21 نومبر 2018 19:30

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) کمشنر سکھر رفیق بورڑو نے فوری طور پر سکھر بیراج سے غیر قانونی طور پر ریت نکالنے کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سکھر کو ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کمشنر سکھر نے کہا کہ غیر قانونی طور پر دریا کے کناروں سے ریت اٹھا نا جرم ہے۔