ضلعی پولیس سربراہ محمد سلیمان خان کی پولیس لائن لوئر کوہستان میں تھانہ جات،چوکیات، کے پی ایف گاڑیوں کی انسپیکشن

انچارج کے پی ایف اور ڈرائیورز کو اپنی اپنی گاڑیوں کو مکمل ٹھیک،صاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے سختی سے ہدایات

بدھ 21 نومبر 2018 22:30

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) ضلعی پولیس سربراہ محمد سلیمان خان نے پولیس لائن لوئر کوہستان میں تھانہ جات،چوکیات، کے پی ایف گاڑیوں کی پر ا انسپیکشن کی،انچارج کے پی ایف اور ڈرائیورز کو اپنی اپنی گاڑیوں کو مکمل ٹھیک،صاف سھترا رکھنے کے حوالے سے سختی سے ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ محمد سلیمان خان صاحب نے بد ھ کے روز انسپیکشن کے دوران پولیس لائن،تھانہ جات،چوکیات،کے پی ایف گاڑیوں کا مکمل جائزہ لیا اور ایم ٹی او شاہ زرین،ایس ایچ اوز لوئرکوہستان،انچارچ چوکیات،انچارج کے پی ایف اور ڈرائیورز کو اپنی اپنی گاڑیوں کو مکمل ٹھیک،صاف سھترا رکھنے کے حوالے سے سختی سے ہدایات دیں۔

ضلعی پولیس سربراہ لوئر کوہستان نے انسپیکشن کے دوران پولیس لائن کی میس کو بھی چیک کیاایل او لائن غلام محمد خان اورمیس منیجر کو میس صاف سھترا رکھنے اورمیس میں کمی بیشی کے حوالے سے سختی سے ہدایات دی کہ جلد ازجلد کمی کو پورا کی جائے تاکہ پولیس ملازمین کومیس کے حوالے سے کوئی مشکلات درپیش نہ آئیں۔

متعلقہ عنوان :